مونٹریال: گلف بزنس کے مطابق اماراتی پاسپورٹ 2020 میں دنیا کا سب سے مضبوط پاسپورٹ رہا ہے اور یہ درجہ بندی پاسپورٹ انڈیکس کے ذریعے دی گئی ہے جو وقتاً فوقتاً پاسپورٹس کی درجہ بندی کرتےہیں۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ گذشتہ دہائی کے دوران مختلف 47 درجوں پر رہا جو ابھی 18 ویں نمبر پر تھا اور اس سے سال پچھلے سال 22 درجے سے 4 مقامات کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس وقت یہ دنیا بھر میں 171 مقامات پر ویزہ فری سروس کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ انڈیکس جو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کے خصوصی اعداد و شمار پر مبنی ہے اور یہ ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب کووڈ-19 کے وبائی امراض کی وجہ سے عالمی سفر تقریباً موقوف ہوگیا ہے۔
ہینلی اینڈ پارٹنرز کے چیئرمین کے مطابق اس طرح کی عالمی صحت کی ہنگامی صورت حال میں ایسے پاسپورٹ کی نسبتاً طاقت وقتی طور پر بے معنی ہوجاتی ہے جبکہ سوئس شہری دنیا کے 185 ممالک کا بغیر کسی پیشگی ویزے کے سفر کرسکتا ہے لیکن گذشتہ چند ہفتوں سے یہ واضح ہوچکا ہے کہ سفر کی آزادی ان عوامل پر منحصر ہے جو کبھی کبھی مکمل طور پر ہمارے قابو سے باہر ہوتے ہیں۔
درجہ بندی یہ واقعی ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں کمزور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کے تمام شہری انڈیکس کے نچلے درجے پر جانے جاتے ہیں اور یہ دیکھتے ہوئے کہ عوامی صحت اور سلامتی کے خدشات اب کسی بھی چیز پر حق بجانب ہیں، یہاں تک کہ سرحد کے بغیر یورپی یونین کے اندر بھی اب یہ سوچنے کا موقع ہے کہ شہریت کی آزادی کا بنیادی طور پر کیا معنی ہے خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو ماضی میں اسے غیر ضروری چیز تصور کرتے رہے ہیں۔
آئی اے ٹی اے کے مطابق جاپان ایک بار پھر پہلے نمبر پر ہے اور اس کے شہری 191 مقامات پر جانے کے لیے ویزہ فری رسائی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور سنگاپور دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے شہری دنیا بھر میں 190 مقامات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب خلیج تعاون کونسل کویت اور قطر کے ممالک میں 95 ویزہ فری داخلے کے ساتھ عالمی سطح پر 57 ویں نمبر پر ہے اور اس کے بعد امارات کا نمبر آتا ہے جبکہ بحرین 64، عمان نے 65 اور سعودی عرب 67 ویں نمبر پر ہے جو پچھلے سال 70 ویں نمبر پر تھا۔
واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے سخت سفری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے سبب پوری دنیا میں غیر ضروری سفر پر سختی سے پابندی عائد ہے۔
.:. کمزور ترین پاسپورٹ
اقوام متحدہ کے 193 ممبر ممالک کے پاسپورٹ انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 8 ممالک کے پاسپورٹ سال 2020 کے لیے دنیا کے 10 سب سے کمزور پاسپورٹس کی درجہ بندی میں آخری صف میں شامل تھے۔
پاسپورٹ انڈیکس کی درجہ بندی ان ممالک کی تعداد کے مطابق کی گئی ہے جو پاسپورٹ کو بغیر ویزہ داخل ہونے یا آنے پر ویزہ حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
عراقی پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 4 ممالک میں ویزہ کے بغیر سفر کر سکتے ہیں اور اس میں عراقی پاسپورٹ اس فہرست میں سب سے آخر میں ہے اور اس پاسپورٹ کے ساتھ27 ممالک میں پہنچتے وقت جبکہ 167 ممالک میں پہلے سے ویزہ لینا لازمی ہے۔
آئی اے ٹی اے کے مطابق افغانستان دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کے طور پر دوسرے نمبر پرہے اور شام کا تیسرا، صومالیہ کا چوتھا، یمن کا پانچواں، ایران کا چھٹا، فلسطین کا ساتواں نمبر ہے جبکہ پاکستانی پاسپورٹ آٹھویں نمبر پر ہے۔ نویں نمبر پر شمالی کوریا کا پاسپورٹ اور میانمار کا پاسپورٹ دسویں نمبر پر ہے۔
آئی اے ٹی اے ویب سائٹ کے مطابق خیال رہے کورونا وائرس نے بہت سے عالمی پاسپورٹس کی درجہ بندی کو متاثر کیا ہے اور کچھ پاسپورٹس پچھلے سال کے مقابلے میں مزید نیچے آگئے ہیں۔