کورونا سیاسی وبا نہیں، جلسے کرنا خطرناک ہیں، شبلی فراز

166

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے  اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا سیاسی وبا نہیں، موجودہ صورتحال میں جلسے کرنا خطرناک ہیں، بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں رکھنے والے ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث تحریک انصاف نے اپنے تمام جلسے منسوخ کر دیئے ہیں، حکومت چاہتی ہے کہ عوام کی زندگی اور روزگار محفوظ رہے،کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے ، اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات  کا کہنا تھا کہ  وقت کے ساتھ ساتھ  چیزیں بہتر ہونے سے  ن لیگ کی تکالیف میں اضافہ ہو گا، ان کی تقریر خاندان پر شروع ہوتی ہے اور خاندان پر ختم ہوتی ہے۔

شبلی فراز نے کہاکہ عوام نے ن لیگ کے نظریے اور سیاست کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے، ذاتی اور کاروباری مفادات کو عوام نے رد کر دیا ہے۔

حکومت  نے  بہترین حکمت عملی  سے کورونا پر قابو پا یا اور معیشت کو رواں دواں رکھا ۔مہنگائی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔