اسرائیل سے تعلقات بحالی کیلئے امریکہ کا بہت دباؤ ہے، سوڈان

196

سوڈانی وزیر اطلاعات فیصل محمد صالح نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کرنے کیلئے امریکہ کی جانب سے بہت زیادہ دباؤ ہے۔

سوڈانی وزیر اطلاعات کی جانب سے یہ انکشاف پریس ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوڈان کو اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ڈالا جس کا مقصد امریکی صدارتی انتخابات میں اس کو اپنے حق میں استعمال کرنا تھا۔

واضح رہے کہ سوڈان کے وزیر خارجہ عمر گامارالدین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی اس ملک کی فوج، سویلین رہنماؤں اور قانون ساز اسمبلی کی حتمی منظوری پر منحصر ہے۔

دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان ابھی تک معاہدے پر سرکاری سطح پر دستخط بھی نہیں کیے گئے ہیں۔

سوڈان اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے پر متفق ہونے والا متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد تیسرا عرب ملک بن گیا ہے جبکہ ٹرمپ نے بھی اکتوبر میں وائٹ ہاؤس میں اعلان کیا تھا کہ سوڈان اسرائیل سے اپنے تعلقات معمول پر لانے پر راضی ہے۔