اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہرخطرناک حد سے تجاوز کر سکتی ہے،اس بار کورونا سے زیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے وار پاکستان پر شدت کے ساتھ جاری ہیں،اس بار کورونا نے کئی اہم شخصیات کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جب کہ اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے،اگر حالات اسی طرح رہے تو حکومت کی جانب سے جلد سخت فیصلوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، پی ڈی ایم نے پابندی کے باجود جلسے جاری رکھینے کا فیصلہ کیا ہے،یہ انتہائی غیر ذمے داری ہے،مجھے امید ہے کہ سیاست دان عقل کے ناخن لیں گے اور سیاست سے زیادہ لوگوں کی جانوں کی فکر کریں گے۔