پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کیلیے 24.42ارب ادا کر دیے

77

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اسٹیل کے بوڑھے اور ریٹائرڈ ملازمین کی ادائیگی 2013ء سے واجب الادا تھی وفاقی حکومت نے ان کے مسائل حل کرتے ہوئے 24.42ارب روپے کی ادائیگی کردی جو7,594ریٹائر ڈ ملازمین کو ادا کیے جائیں گے اور اوسطاً ایک ملازم کے حصے میں 32 لاکھ 20ہزاکی رقم آئے گی۔ حکومت جنوری 2019ء میں انتقال کرجانے والے ملازمین کے خاندانوں کو 1.26ارب روپے ادا کرچکی ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ترجمان کے مطابق حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وفاقی حکومت کی حتیٰ الامکان کوشش ہے کہ پاکستان اسٹیل کو قومی اثاثے کے طور پر بہترین طریقے سے استعمال میں لایا جائے اس سلسلے میں اہم پیش رفت اگلے چند ہفتوں میں ممکن ہے۔