چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ‘اہلکار شہید

101

چارسدہ(صباح نیوز)چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں حساس ادارے کے دفتر پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اندر گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او چارسدہ کے مطابق دہشت گرد نے سرکٹ ہائوس کو ٹارگٹ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار بھی شہید ہوا، ضلع میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ تھا تاہم واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔