فیصل آباد کیلیے13ارب روپے کے پیکیج کااعلان

120

فیصل آباد(صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے فیصل آبادمیںتعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے13ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیاہے جبکہ48نئے پولیس اسٹیشنز اور1ہزارپولیس ملازمین بھرتی کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔اس امرکااعلان انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ فیصل آبادکے موقع پرتاجربرادری سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ13ارب روپے کے پیکج میں واسا،پی ایچ اے اور دیگر ادارے شامل ہیں۔