سراج الحق کل پشاورمیں تعزیت کے لیے آنے والوں سے ملاقات کرینگے

117

پشاور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کل بروز جمعہ20 نومبر کو المرکز اسلامی پشاور میں موجود ہوں گے اورتعزیت کے لیے آنے والوں سے ملاقات کریں گے ۔ مرکزی میڈیا کوآرڈینٹر کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق صبح 10 بجے سے مرکز اسلامی میں ہوں گے اور بعد ازاں خطبہ جمعہ بھی دیں گے ۔