قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

121

پھر جب انہوں نے اْس عذاب کو اپنی وادیوں کی طرف آتے دیکھا تو کہنے لگے ’’یہ بادل ہے جو ہم کو سیراب کر دے گا‘‘ ’’نہیں، بلکہ یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تم جلدی مچا رہے تھے یہ ہوا کا طوفان ہے جس میں دردناک عذاب چلا آ رہا ہے۔ اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کر ڈالے گا‘‘ آخرکار اْن کا حال یہ ہوا کہ اْن کے رہنے کی جگہوں کے سوا وہاں کچھ نظر نہ آتا تھا اِس طرح ہم مجرموں کو بدلہ دیا کرتے ہیں۔ (سورۃ الاَحقاف:24تا25)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کچھ لوگ ان گناہوں کی وجہ سے جو انہوں نے کیے ہوں گے، آگ سے جھلس جائیں گے یہ ان کی سزا ہو گی۔ پھر اللہ اپنی رحمت سے انہیں جنت میں داخل کرے گا اور انہیں ’’جہنمیوں‘‘ کہا جائے گا۔ اور ہمام نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے، ان سے انس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث بیان کی۔
(صحیح بخاری)