پارا چنار: گھر کی چھت گرنے سے خواتین ‘بچوں سمیت 8 جاں بحق

107

پارچنار(صباح نیوز)خیبر پختونخوا کی کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار میں شادی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت8افراد جاں بحق جبکہ 40کے قریب زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پارا چنار کے علاقے پیواڑ میں پیش آیا ، جب گھر کی چھت گری تب شادی کی تقریب جاری تھی جس میں40افراد بھی زخمی ہوئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق سردی کی وجہ سے شادی کی تقریب گھرکے اندر جاری تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5خواتین اور2بچے بھی شامل ہیں۔ریسکو حکام کے مطابق شادی کی تقریب میں کم از کم100افراد شریک تھے اور زخمیوں ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے ملبے تلے سے50سے زاید افراد کو نکال لیا۔