منظور وسان کا بھانجا اے ایس آئی بلال وسان گاڑی میں جل کر جاں بحق

79

سکھر(اے پی پی)پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا بھانجا اے ایس آئی بلال وسان گاڑی میں جل کر جاں بحق ہوگیاہے۔گزشتہ رات2 بجے خیرپور کے قریب ویگو گاڑی مبینہ طور پربجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی تھی جس کے باعث گاڑی کو آگ لگ گئی لی ہوئی گاڑی میں سے ایک شخص کی لاش نکالی گئی ہے جس کی شناخت بلال وسان کے نام سے ہوئی ہے۔