اسلام آباد(آن لائن) غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات سے متعلق جاری رپورٹ میں فافن نے کہا ہے کہ چند پولنگ اسٹیشنز پر بدمزگی ے واقعات رپورٹ ہوئے۔ انتخابی نتائج کی تیاری شفاف تھی مگر چند پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔