کراچی کو کرکٹ کاشہر بنائیں گے ، وزیراعلیٰ سندھ

93

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کنگز کو پاکستان سپر لیگ 5 کا فائنل جیتنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم، مالک اور کراچی کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کی جیت سندھ کے عوام کی فتح ہے اور پی ایس ایل کا انعقاد ہونا کرکٹ کی فتح ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں اس موقع پر لاہور قلندرز کی جذبے کی بھی قدر کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز نے بھی اچھی کرکٹ کھیلی میں ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اللہ پاک کوویڈ19 سے نجات دلائے، ہم کراچی کو کرکٹ کا شہر بنائینگے۔