کندھکوٹ،انتظامیہ کی ملی بھگت،آبادگار دھان کے مناسب دام سے محروم

55

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ملک کے دیگر شہروں کے طرح کندھ کوٹ میں بھی دھان کی فصل مکمل تیار ہو کر مارکیٹ میں آنا شروع ہو گئی ہے مگر انتظامیہ اور بیوپاریوں کی ملی بھگت سے کاشتکاروں کو مناسب دام نہ مل سکے۔ کاشتکار پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔کندھ کوٹ میں چاول کی فصل مکمل تیار ہو کر مارکیٹ میں آنا شروع ہو گئی ہے مگر کاشتکاروں کو مناسب دام نہیں مل سکے۔ جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے فی من ریٹ 1500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور بیوپاریوں کی ملی بھگت سے فی من کا ریٹ 1350 روپے خرید و فروخت کیا جا رہا ہے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے جب ہمارا کھاد اور بیج کا وقت آتا ہے تو کھاد کی فی بوری 4000 روپے سے زائد ہمیں دی جاتی ہے۔جب ہماری فصل تیار ہو کر مارکیٹ میں آنا شروع ہوتی ہے تو ہمیں مناسب دام نہیں ملتے۔ انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ ان منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں فصل کے مناسب دام دیے جائیں۔