کندھکوٹ ،برداشت کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی پروگرام

46

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت )برداشت کے عالمی دن کے موقع پر’’پھل پاکستان‘‘کے تعاون سے انڈس آرگنائزیشن کی جانب سے قانونی آگاہی پروگرام گاؤں مبارک بھیو میں کیا گیا۔ جس میں وکیل عبدالحمید اور سید زاہد علی شاہ نے سیشن چلا کر عوام کو آگاہی دی کہ غصہ حرام ہے غصہ سے انسان کا جانی، ذہنی اورمالی نقصان ہو رہا ہے۔ اس لیے پر سکون زندگی گزارنے کیلیے ہمیں غصہ ختم کرنا چاہیے ۔ اس موقعے پر دو گروہوں میں صلح بھی کروائی گئی۔