ڈگری،الطاف جسکانی کے قتل کیخلاف ایس ٹی پی کے کارکنان سڑکوں پرنکل آئے

59

ڈگری(نمائندہ جسارت)ایس ٹی پی کے وائس چیئرمین الطاف جسکانی کی قاتلانہ حملے میں جاںبحق ہوجانے کی اطلاع پر ڈگری میں ایس ٹی پی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔مشتعل افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ شہر میں خوف و ہراس آناً فاناً شہر بند۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی ڈگری آفتاب تالپور نے پولیس نفری کے ہمراہ شہر کا گشت کیا۔جبکہ دوسری طرف ایس ٹی پی ڈگری کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتاجی دھرنا دیا گیااور الطاف جسکانی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔جبکہ ایس ٹی پی ڈگری نے شہریوں سے آج اپنا کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔