ٹنڈوالٰہیار کے سینئر صحافی بشار علی قائمخانی انتقال کرگئے

55

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوالٰہیار کے معروف صحافی اور صدر پریس کلب بشارت علی قائم خانی نجی چینل کے ضلع رپورٹر اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث خالقِ حقیقی سے جاملے ۔مرحوم کا جنازہ ان کی رہائش گاہ فیاض کالونی سے اٹھایا گیا اور آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ اس موقع پرنیشنل پریس کلب ٹنڈوالٰہیار کے صدر آصف خانزادہ اور نائب صدر طارق حمید عباسی سمیت دیگر صحافی تنظیموں نے مرحوم بشارت قائم خانی کے اچانک انتقال پر دکھ کا اظہا اور دعائے مغفرت کی ۔