ٹنڈوآدم ،مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی پر احتجاج

296

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم کے مختلف علاقے محلہ الہیار، بنگلہ روڈ، جوہرآباد اور نیو سٹی سمیت دیگر علاقوںمیں گیس کے پریشر کی کمی کے سبب صبح اسکول جانے والے طلبہ و مزدور پیشہ طبقہ سخت اذیت میں مبتلا ہیں ۔سما جی تنظیم میزان ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر محمد عارف انصاری ، کامران حسین اور عامر پروانہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ گیس پریشر میں کمی کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ گیس کے پریشر میں صبح سے شام تک کمی کے باعث شہریوں نے تندور کا رخ کرلیا ہے لہٰذا گیس کے پریشر میں کمی کو دور کر کے شہریوں کو اذیت سے بچایا جائے ۔