حکومت بارش سے متاثرہ خاندانوں کی خبر گیری کرے ،رفیق منصوری

56

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری نے کہا ہے کہ حکومت بارش سے متاثرہ خاندانوں کی خبر گیری کرے ،متاثرین کو اللہ کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے ، صدقہ مصیبتوں کو ٹالتا اور رزق میں برکت کا باعث بنتا ہے ، حالات کیسے بھی ہوں اللہ سے تعلق کمزور نہیں پڑنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانگھڑ میں بارش سے متاثرہ خاندانوں کیلیے فوڈ پیکیج کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں الخدمت فائونڈیشن سانگھڑ کی جانب سے بارش متاثرین کیلیے فوڈ پیکیج کا اہتمام کیا گیا جس میں سانگھڑ کی یوسیز کے متاثرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر محمد رفیق منصوری ، محمد رشید راجپوت صدر الخدمت فائونڈیشن سانگھڑ ،امیر جماعت اسلامی سانگھڑ کے امیر ظہیرالدین جتوئی نے کہا کہ حکومت نے بارش سے متاثرہ خاندانوں کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے کوئی ان کا پرسانِ حال نہیں لیکن الخدمت بارش کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو نصیحت کی کہ اللہ کی رحمت سے کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے ، اللہ سے تعلق اور بھروسے کو مضبوط بنایا جائے ، صدقہ کیا جائے، صدقہ مصیبتوں کو ٹالتا اور رزق میں برکت کا باعث بنتا ہے ، حالات کیسے بھی ہوں اللہ سے تعلق کمزور نہیں پڑنا چاہیے ، مہنگائی اور غربت کی وجہ سے غریب خاندان کا گزارہ مشکل ہوگیا ہے ایسے میں الخدمت فائونڈیشن بے سہارا لوگوں کیلیے امید کی ایک کرن ہے الخدمت جماعت اسلامی کے کارکنوں نے کورونا اور بارش کے دنوں میں ملک بھر میں ہراول دستے کا کردار اداکیا ہے، ملک بھر میں الخدمت کے لاکھوں رضا کار صرف اور صرف اللہ کی رضا کیلیے کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر الخدمت ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری راجا راشد اصغر، ملک مشتاق احمد اور سجاد بڑدی بھی موجود تھے۔