جیکب آباد، ضلع کونسل کی چیف آفیسر کی کرسی پر رسہ کشی، مقرر افسر کی تعیناتی منسوخ

31

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کے ضلع کونسل کی چیف آفیسر کی کرسی پر رسہ کشی، تین دن میں مقرر افسر کی تعیناتی منسوخ، دوبارہ ہٹایا گیا افسر مقرر۔ جیکب آباد کے ضلع کونسل کے چیف آفیسر کی کرسی پر رسہ کشی دلچسپ ہوگئی ہے۔ سیکرٹری بلدیات نے 13 نومبر کو نصر اللہ سرکی کو جیکب آباد ضلع کونسل کا چیف افسر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جسے تین روز کے اندر یعنی 16 نومبر کو منسوخ کر کے دوبارہ ہٹائے گئے اقبال امتیا ز پھلپوٹو کو مقرر کردیا گیا ہے۔