جماعت اسلامی حیدر آباد کے سابق امیر شیخ شوکت علی کی وفات پر اظہار افسوس

52

بدین (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سید علی مردان شاہ و دیگر کاجماعت اسلامی ضلع حیدر آباد کے سابق امیر شیخ شوکت علی کی وفات پر اظہار افسوس۔ جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سید علی مردان شاہ، نائب امیر سید داﺅد شاہ، اللہ بچایو ہالیپوتہ، غلام رسول احمدانی، عبدالکریم بلیدی، موسیٰ ملاح، جنرل سیکرٹری عبداللطیف کھوسہ ودیگر ذمے داران نے جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد کے سابق امیر شیخ شوکت علی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔