ٹاون کمیٹی بھٹ شاہ کی آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم جاری

14

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ٹا¶ن کمیٹی بھٹ شاہ کی آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم جاری، سیکڑوں آوارہ کتوں کو مار ڈالا۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ٹا¶ن کمیٹی بھٹ شاہ کے ٹا¶ن آفیسر محمد علی نندوانی کی نگرانی میں آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم جاری ہے۔ بگھیہ محلہ، لطیف کالونی، پیر محلہ، شاہ حبیب چوک، شیخ محلہ، جراڑ شاہ کالونی، اسٹیشن روڈ، یعقوب شہید قبرستان، ہیلی پیڈ، یارو فقیر قبرستان، کچی آبادی اور دیگر مقامات پر سیکڑوںکتوں کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔ ٹا¶ن آفیسر محمد علی نندوانی نے بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر ٹا¶ن کمیٹی بھٹ شاہ کی طرف سے آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم جاری ہے، شہری اور والدین کو آگاہی کے لیے مختلف مقامات پر ٹا¶ن کمیٹی کی طرف سے پینا فلیکس کے پوسٹر اور بینر بھی لگائے گئے ہیں۔ والدین بھی اپنے بچوں کی حفاظت کریں اور ٹا¶ن کمیٹی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گا¶ں کے اردگرد کے آوارہ کتے شہر میں داخل ہوکر نقصان پہنچاتے ہیں۔