جج، جرنیل اور سیاستدان کی دیانتداری ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے، احسن اقبال

127

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جج، جرنیل اور سیاستدان کی دیانتداری ہی ملکی ترقی کی ضامن ہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر جج “عدالت” تک، جرنیل “بارڈر” تک، عوامی نمائندے “پارلیمنٹ” تک، علماء “یگانگت” تک، افسران “عوامی خدمت” تک ، سرمایہ دار “کاروبار” تک “اور میڈیا “سچ” تک اپنا اپنا کام دیانت اور محنت سے کریں تو پاکستان ترقی کر سکتا ہے

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپنا کام چھوڑ کر سب کو دوسروں کی پڑی ہے اور یہی ہماری بد قسمتی ہے-

دوسری جانب گذشتہ روز مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 9 سال مشرف مارشل لا نے پاکستان کو برباد کیا، دہشتگردی میں جھونکا، ملک میں بجلی بحران پیدا کیا، جب 2013 میں PMLN کو پاکستان ملا،تب 18 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی، دن کو کاروبار بند،رات کو بجلی بند ہوتی تھی.