مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادات سے متعلق اسرائیلی تناظیم کا امارات کو خط

128

اسرائیل کی متعدد یہودی تناظیم نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زیاد کو خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادات کے حق کو تسلیم کریں۔

قدس پریس کے مطابق اس خط پر ، جسے عبرانی نیوز ویب سائٹ مکور ریشون نے شائع کیا ہے ، پر متعدد یہودی تناظیم نے دستخط کیے ہیں جن میں مشرق وسطیٰ فورم اسرائیل بھی شامل ہے۔

خط کے مندرجات میں لکھا ہے کہ شاید اب وقت آگیا ہے کہ دونوں فریقوں کے اعتماد کو عملی شکل دی جائے۔ یہودیوں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے حقوق اور آزادی کو پامال کیے بغیر ، ہم آہنگی اور رضامندی کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کرنے کی اجازت دی جائے۔

خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ، اسرائیلی رہنماؤں اور فلسطینی صدر محمود عباس مسجد اقصٰی کا مشترکہ دورہ کریں اور خطے میں امن ، خوشحالی اور استحکام کی کامیابی کی جانب قدم بڑھائیں۔