کورونا کے مزید 2,547 کیسز رپورٹ، فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار سے متجاوز

162

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 جبکہ 7,248 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 5 ہوگئی.

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 58 ہزار 559، پنجاب میں 112,284 ،بلوچستان میں 16,582، خیبرپختونخواہ 43,052، گلگت بلتستان میں 4,482، اسلام آباد میں 25,278 اور آزاد کشمیر میں 5,690 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,764، پنجاب 2,519، خیبرپختونخوا 1,318، اسلام آباد 265، گلگت بلتستان 93، بلوچستان 157 اورآزاد کشمیر میں 132 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 26 ہزار 674 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 50 لاکھ 55 ہزار 382 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 36 ہزار 899  ٹیسٹ کے دوران 2,547 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 18 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 1,535 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 5 کروڑ 65 لاکھ 63  ہزار 801 افراد متاثر، 13 لاکھ 54 ہزار 802 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 240 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔