گلگت بلتستان: آزاد امیدوار تحریکِ انصاف میں شامل

200

گلگت بلتستان: آزاد امیدوار تحریکِ انصاف میں شامل

گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے چار آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

تفصیلات کے مطابق حلقہ جی بی ایل اے ۲۲ سے مشتاق حسین ،حلقہ جی بی ایل اے۲۳  سے عبد الحمید،حلقہ جی بی ایل اے۹  سے وزی محمد سلیم اور حلقہ جی بی ایل اے ۱۰ اسکردو سے کامیاب امیدوار ناصر علی خان نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی.

واضح رہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف حالیہ الیکشن میں دس نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، چار امیدواران کی شمولیت سے یہ  تعداد  ۱۴ ہوگئی ہے جبکہ ایک اتحادی جماعت مجلسِ وحدت المسلمین بھی ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہی ہے. غالب امکان ہے کے تحریکِ انصاف اتحادیوں کہ ساتھ مل کر گلگت میں حکومت قائم کرے گی.