بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا

131

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھم نہ سکا، کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق تازہ کارروائی کے دوران مقبوضہ وادی کے ضلع جموں میں بھارتی فوج نے جعلی پولیس مقابلے میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا.

کے ایم ایس کے مطابق چاروں کشمیری نوجوان جموں سے سری نگر جارہے تھے کہ انہیں بھارتی فوج نے بربریت کا نشانہ بنایا.

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا جبکہ مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 15 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں.