لیڈی ڈیانا کے انٹرویو میں جعلی دستاویزات کے استعمال کی تحقیقات

109

آنجہانی لیڈی ڈیاناکاانٹرویولینےکےلیےجعلی دستاویزات کےاستعمال کی تحقیقات کااعلان کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق جج ڈائسن کوکارپوریٹ اسٹاف اوردستیاب رکارڈتک رسائی دی جائےگی۔ برطانوی شہزادہ ولیم نے تحقیقات کےفیصلےکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملےکی آزادانہ تحقیقات درست سمت کی جانب قدم ہے اس سےانٹرویوکاسبب بننےوالی سچائی سامنےآئی گی، واقعےکےبعدنشریاتی ادارےکےفیصلوں کی سچائی بھی سامنےآئےگی۔

برطانوی نشریاتی ادارےکےمارٹن بشیرنے1995میں شہزادی ڈیاناکاانٹرویوکیاتھا اس انٹرویومیں ڈیانانےاپنی شادی اورتخت کےوارث پربات کی تھی۔ڈیانانےپرنس چارلس کےکمیلاپارکرسےتعلقات کی طرف اشارہ کیاتھا۔الزام ہےکہ ڈیاناکوبینک کی2جعلی دستاویزات دکھاکرانٹرویوکےلیےقائل کیاگیا۔

برطانوی نشریاتی ادارہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کےسابق جج کوتحقیقات کی ذمےداری سونپی ہے اور ادارہ معاملےکوبہت سنجیدگی سےلےرہاہے، سچائی تک پہنچناچاہتےہیں،بھرپورآزادانہ تحقیقات کی تیاری کررہےہیں، مارٹن بشیراتنےبیمارہیں کہ الزامات کاجواب نہیں دےسکتے۔

مارٹن بشیرکوایک پٹرول اسٹیشن پراپنی قیمتی کارکوچارج کرتےہوئےدیکھاگیا،مارٹن بشیربالکل تندرست،فٹ اورچلتےپھرتےنظرآئے۔