معیشت پرمنفی اثر ات مرتب ہوئے ہیں,ڈاکٹر فرحان عیسیٰ

120

وباءکا شکار ہوکر اب تک لاکھوں انسان ہلاک ہوچکے ہیںِ

کراچی

دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے معیشت پرمنفی اثر ات مرتب ہوئے ہیںیہ بات روٹری انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ گورنر3271پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے روٹری کلب سن سیٹ ملینیئم کی جانب سے کلب ہاﺅس میں گو گرین کے عنوان سے شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرصدر بینا رشید، کلب سیکرٹری سہیل جاپان والا،پی پی سلمان حامد،پی پی زینت بیعت، عبداللہ رفیع،کماڈور اکبر نقی،علی حیدر اور دیگر روٹرین بھی موجود تھے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ عالمی وباءکورونا وائرس نے دنیا میں ایسی تباہی مچا دی ہے جس کا شکار ہوکر اب تک لاکھوں انسان ہلاک ہوچکے ہیںتو دوسری جانب ماحولیاتی تبدیلیوں نے دنیا کو فکر مند کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے جس کے لئے حکومت ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی عوام کو اس سے نمٹنے کے لئے ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جس سے ماحولیاتی تبدیلیوں کا کم سے کم اثر پڑے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ صنعتوں سے نکلنے والی زہریلی گیسوں،فضائی آلودگی اور کچرے کو جلانے کے علاوہ گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں جن میں سیسہ اور دیگر زہریلا مادہ ہوتا ہے اور جو انسانی زندگی کے لئے خطر ناک بھی ہے اسے ختم کرنے اور روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ہمیں جدید سائنسی ترقی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے گاڑیوں میں ماحول دوست گیس کا استعمال کرنا چاہئے بلکہ اب تو ملک میں الیکٹرک کاریں اور موٹر سائیکلیں بھی دستیاب ہیں جن کے استعمال سے آلودگی پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے اس موقع پرصدر بینا رشید نے شجر جاری مہم میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا سمندر بھی سیوریج کے پانی ، صنعتوں سے نکلنے والے فضلے اور ان کے انٹریٹمنٹ پانی کی وجہ سے آلودہ ہو گیا ہے چونکہ ہر روز لاکھوں گیلن صنعتوںکا انٹریٹ پانی سمندر میں گرایا جارہا ہے جس سے سمندری حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور مچھلیاں اور دیگر سمندری حیات مر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے تقریب کے موقع پرکلب سیکرٹری سہیل جاپان والا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرین،بحریہ اور دیگر اداروں کو سمندری آلودگی کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ سمندری حیات کو بچایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں جو دنیا میں پانی کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ پوری دنیا میں زراعت پر بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انتہائی مضر اثرات پڑ رہے ہیں جس پر اگر قابو نہ پایا گیا تو فصلوں اور اناج کی کمی کے باعث دنیا کو قحط کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے