پاکستانی اساتذہ کا اعزاز، دنیاکےبہترین محققین میں پنجاب یونیورسٹی کے مزید 6اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے3اساتذہ شامل ہوگئے۔
دنیا کےبہترین محققین میں شامل پنجاب یونیورسٹی کےاساتذہ کی تعادا 9 ہوگئی۔ڈاکٹرصائمہ ارشد،ڈاکٹرعبدالرحمان،ڈاکٹرنعمان رضا، ڈاکٹرحافظ اظہر،ڈاکٹرذیشان یوسف،ڈاکٹرمحمد یونس، ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹر محمد شریف اور ڈاکٹر محمد اکرم بہترین محققین میں شامل ہیں۔
ڈاکٹرخالدمحمودانفارمیشن ولائبریری سائنس میں اعزازحاصل کرنیوالےجنوبی ایشا میں کےواحد پروفیسرہیں۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے تین پروفیسرز بھی دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر مجاہد عباس، پروفیسرڈاکٹرزکاءاللہ،ڈاکٹرعبدالستارنظامی دنیا کےبہترین2فیصدمحققین میں شامل ہیں ۔
بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے1لاکھ60ہزارمحققین کوشامل کیا گیا ہے۔وائس چانسلرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورڈاکٹراصغرزیدی نے ساتھی اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی سی یوکےپروفیسرزکانام دنیا کےبہترین محققین میں آنا اعزاز ہے۔