وزیراعظم عمران خان پہلی بار دورہ افغانستان پر کابل پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیراعظم کے اعزاز میں صدارتی محل میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے،افغان صدرکےخصوصی نمائندہ برائے پاکستان محمدعمرداؤدزئی سمیت دیگرنےوزیراعظم کا استقبال کیا۔
افغانستان میں سفیرپاکستان منصوراحمد خان اور سفارتخانے کےعہدیدار بھی موجود تھے ۔وفد میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔
صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم کے اعزاز میں صدارتی محل میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیراعظم نے اپنے وفد کا افغان صدر سے تعارف کرایا جب کہ افغان صدرنے وزیراعظم کا اپنے وفد سے تعارف کرایا۔
دورے کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے، افغان امن عمل، خطے میں معاشی ترقی اور اسے جوڑنے پر توجہ مرکوز رہے گی۔ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلی سطحی رابطوں کے مستقل سلسلے کا حصہ ہے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI during his guard of honour as President @ashrafghani receives him at @ARG_AFG. #PMIKinKabul #IKinKabul #Afghanistan @PakEmbKabul @PakPMO @ImranKhanPTI pic.twitter.com/0fU5WktTE8
— Malik Ali Raza (@AnchorMalik1) November 19, 2020