کراچی کے بلدیہ وسطی میں تین افسران گریڈ 18 سے گریڈ17 میں واپس کر دئیے گئے۔
ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن وسطی کے دستخط سے جاری حکمنامے میں اختررضا، غوث محی الدین اور شریف احمد جو گریڈ 18 میں فرائض سر انجام دے رہے تھے ان کا دوران انکوائری گریڈ اٹھارہ میں ترقیوں کا معاملہ بوگس پایا گیامذکورہ افسران کو گریڈ سترہ میں واپس کر دیا گیا۔
افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنزل شدہ افسران کی تنخواہیں گریڈ سترہ میں ایڈجسٹ کریں اور گریڈ اٹھارہ میں انہوں نے تنخواہوں میں اضافی رقومات وصول کی ہیں انہیں واپس لیا جائے۔
مذکورہ افسران کی گریڈ 18 میں ترقیوں کے حوالے سے 2012 میں جعلی حکمنامہ جاری کیا گیا تھا۔