نیویارک میں اسکولز بند،آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن

125

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال بگڑنے لگی۔مختلف ممالک میں سماجی پابندی سخت کر دی گئیں۔

امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے1لاکھ58 ہزارکیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد امریکا میں کوروناکےمجموعی کیس1 کروڑ 19 لاکھ کے قریب پہنچ گئے۔امریکا میں سات دن کے دوران روزانہ کی اوسطاً اموات1176 رکارڈ کی گئیں۔امریکا کے سب سے بڑے شہرنیویارک میں آج سے اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کی ریاست ساؤتھ آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن آج سے شروع ہوگیا ہے۔جاپان میں کورونا کے 2 ہزار رکارڈ کیسزسامنےآنےپرالرٹ لیول بڑھا دیا گیا ہے۔

ہنگری میں کورونا کیسز بڑھنے پر پابندیاں فروری تک بڑھادی گئیں جب کہ ایرانی صدرکا شدید متاثرہ علاقوں میں ہفتے سے پابندیاں سخت کرنےکا عندیہ دے دیا ہے۔

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 45 ہزار576 کیسز رکارڈ ہوئے، ایک دن میں کورونا سے585 اموات ہوئیں جس کے بعد بھارت میں مجموعی اموات ایک لاکھ 31 ہزار ہوگئیں۔

بھارت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 89 لاکھ 58 ہزار ہوگئی، 24گھنٹے میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح  6.9 فیصد رہی۔پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد3لاکھ65ہزار927 ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں2547  کورونا کیسزسامنے آئے اور 18 اموات ہوئیں۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اب تک7ہزار248اموات ہوئی ہیں۔