علامہ خادم حسین رضوی کےانتقال پر تحریک لبیک پاکستان کا بیان

424

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے بانی علامہ خادم حسین رضوی حرکت قلب بند ہونے سے ہسپتال میں انتقال کر گئے گئے۔ انکے اہل خانہ اور تنظیم کے منتظمین کو اطلاع کر دی گئی ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی کے اچانک انتقال کی خبر ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

 تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے سربراہ کے انتقال پر تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، ٹی ایل پی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی اپنے دھرنے میں کیے جانے والے معاہدے پر قائم ہے اور توقع کرتی ہے کہ حکومت بھی ان منظور شدہ مطالبات پر عمل کرے گی۔

علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر ملکی سیاسی ، سماجی قیادت اور دیگر حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی ایک سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے انہوں نے ساری زندگی عشق رسول میں گزاری آخر دم تک وہ گستاخان رسول ص کے خلاف جدوجہد کرتے رہے

جبکہ علامہ خادم حسین رضوی نے مرتے دم تک یہ پیغام دیا کہ ہمارے پیارے نبی ص رحمت العالمین ہیں ان کی شان میں گستاخی کرنے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ علامہ خادم حسین رضوی کا انتقال پاکستان کو ایک جید اور بے باق عالم سے محروم کر گیا آنے والے وقتوں میں ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔