میڈرڈ: اسپین میں ایک خاتون (عورت) اپنی ماں اور بہن کے ساتھ 18سال تک غائب، رشتے دار نے پریشانی میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی جس پر پولیس نے ان کی تلاش شروع کی۔
تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر میڈرڈ میں ایک خاتون اپنی ماں اور بہن کے ساتھ 18سال تک اپنے ہی گھر تک محدود ہوگئیں اور کبھی ایک مرتبہ بھی 18سال میں باہر نہیں نکلیں۔
پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل ان کے ایک رستے دار نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی، جب پولیس ان تک پہنچی تو ان کی ٹانگوں کی ایسی حالت ہو چکی تھی کہ سن کر کوئی بھی پریشان ہو جائے۔
بین الاقوامی اخبار کے مطابق خاتون کی عمر 47سال بتائی گئی ہے جو 18سال سے ماں اور بہن کے ساتھ گھر میں بند تھیں اور ایک رشتے دار نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی، جس پر پولیس نے ان کی تلاش شروع کی اور بالآخر گزشتہ دنوں انہیں تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
میڈرڈ پولیس کے مطابق اتنے طویل عرصے تک گھر میں بند رہنے کی وجہ سے ان خواتین کے ٹانگوں کے پٹھے ناکارہ ہو چکے تھے اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہو چکی تھیں اور وہ بمشکل چند قدم ہی چل سکتی تھی اور وہ بھی لڑکھڑاتے ہوئے۔
پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان خواتین نے اتنے عرصے تک خود کو گھر میں قید کیوں رکھا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین ضرورت کی اشیاء اپنے گھر پر منگوایا کرتی تھیں اور انہیں کبھی اتنے عرصے میں ان کے ہمسایوں نے بھی باہر نہیں دیکھا تھا۔