وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید

154

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے سیکییورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے.

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پاش زیارت کے قریب فوجی چوکی پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 32 سالہ حوالدار مطلوب عالم اور 25 سالہ سپاہی سلیمان شوکت شامل ہیں.

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو برق رفتار اور موثر انداز میں جواب دیا جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن بدستورجاری ہے.