مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، رضا باقر

131

چیئرمین پاک سعودی عربیہ بزنس کونسل شاہد احمد لغاری کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کوٹیلی فون
کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان سے پاک سعودی عربیہ بزنس کونسل کے چیئرمین سردار شاہداحمد لغاری نے گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گورنر اسٹیٹ بینک رضا بازی نے سردار شاہد احمد خان لغاری کو تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر سردار شاہد احمد لغاری کہنا تھا کہ جب تک پاک سعودی عربیہ بزنس کونسل کا ہر ایک ممبر بغیر کسی پریشانی اور رکاوٹ کے کام نہ کر رہا ہو اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کو بعد ایک خط لکھا گیا ہے جس میں تاجروں کو درپیش مسائل کا ذکر بھی کیا گیا ہے گورنر اسٹیٹ بینک کو پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن، پاکستان حج گروپ آرگنائزیشن ایسوسی ایشن اور ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اس۔ سردار شاہد احمد لغاری نے کہا کہ اس سال حج نہ ہونے سے پوری پرائیوٹ حج انڈسٹری کے لوگ شدید ترین مالی بحران سے دوچار ہیں ہوائی سفر بند ہونے کے باعث ٹریول ایجنٹ کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں کرونا کے باعث 25 ہزار کے قریب کمپنیاں بند ہورہی ہیں جس کے باعث معیشت کو 25 ارب کے قریب نقصان پہنچا ہے کرونا وبا کے بعد بھی ٹیکس میں کوئی رعایت نہیں دی گئی اس سے قبل بھی ہم ٹیکس میں چھوٹ اور آسان قرضوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات کی تھی تینوں انڈسٹریز کی کمپنیوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آسان اقساط کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور فی الفور ٹیکس اور دیگر معاملات میں جنگی بنیادوں پر رعایت فراہم کی جائے 25 ہزار کمپنیوں کے بند ہونے کے باعث ہزاروں خاندانوں کا چولہا بند ہونے والا ہے۔