قومی وسائل لوٹنے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا، بزدار

52

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قومی وسائل لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا ئے گا، اپوزیشن کے جلسوں کی اجازت کو کورونا کی صورتحال سے مشروط کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کرپشن کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو کہتے تھے تبدیلی نہیں آئی وہ جان لیں ہم نے بڑے کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالے، پنجاب بدلے گا۔ پنجاب میں اب تک 2 ارب 30
کروڑ کی براہ راست ریکوری کی گئی ہے جبکہ قبضہ مافیا سے 181 ارب روپے کی اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بتایا کہ زیادہ تر زمینیں ان سے واگزار کروائی گئیں جو 10 سال حکومت کا حصہ رہے۔ ان کارروائیوں پر چیخ وپکار تو ہو گی لیکن حکومت کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں اپوزیشن کے جلسوں کی اجازت کو کورونا کی صورتحال سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ وبا کو دیکھتے ہوئے اجازت کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔