دنیا تسلیم کررہی ہے پاکستان کھیلوں کیلیے محفوظ ملک ہے،وسیم خان

63

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ 16 برس بعد اکتوبر 2021ء میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان پی سی بی کی سخت محنت کا نتیجہ ہے، انگلش بورڈ نے جنوری 2021ء میں کھلاڑیوں کی مصروفیت کے باعث دورہ اکتوبر میں شیڈول کرنے کی تجویز دی تھی۔میڈیا سے گفتگو میں وسیم خان نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہمارے لیے اپنے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت سب سے عزیز ہے، لہٰذا ہم پی سی بی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں بورڈز مل کر سیکورٹی اور کوویڈ 19 کے پروٹوکولز کو پیش نظر رکھتے ہوئے مجوزہ پلانز ترتیب دے رہے ہیں۔وسیم خان نے مزید کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔