مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید

81

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، قابض فوج نے نوجوانوں کو ضلع جموں میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ٹرک میں جموں سے سری نگر کی جانب روانہ تھے۔عینی
شاہدین کے مطابق قابض فوج نے ٹرک پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں نوجوان شہید ہوگئے۔ دوسری جانب ضلع پونچھ میں گرینیڈ حملے میں بھارتی فوج کا ایک آفیسر بھی زخمی ہوا ہے۔