مقدار اجزاء
آدھا کلو کریلے
چار عدد ہری مرچیں
چار عدد درمیانی پیاز
حسب ضرورت میتھی دانہ
ایک پیالی چنے کی دال ابلی ہوئی
ایک پیالی سرسوں کا تیل
آدھی پیالی املی کا گودا
ایک چائے کا چمچ ہلدی
ایک چائے کا چمچ کلونجی
ایک چائے کا چمچ لہسن، ادرک پسا ہوا
ایک چائے کا چمچ ثابت دھنیا
ایک چائے کا چمچ سونف
حسب ضرورت ہرا دھنیا حسب ذائقہ نمک
ترکیب: کریلے چھیل کر کٹ لگا کر بیج نکال دیں۔ کریلوں کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھیں۔ دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز سنہری کریں۔ اور سونف، دھنیا، کلونجی، میتھی دانہ، نمک، ادرک، لہسن، ہلدی اور لال مرچ ملا لیں۔ اس مصالحے کو بھوننے کے بعد تلی پیاز ، ہری مرچ اور املی کا گودا ملا دیں۔ دال اور پیاز کریلوں میں بھر کر دھاگے سے باندھ دیں۔ اور بچا ہوا مصالحہ دیگچی میں رہنے دیں۔فرائینگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے بھرے ہوئے کریلے سنہری رنگ آنے تک تلیں۔ تلے ہوئے کریلے مصالحے والی دیگچی میں ڈال دیں۔ ہرا دھنیا کاٹ کر ڈالیں اور پندرہ منٹ تک دم پر رکھیں۔ مزے دار بھرے کریلے تیار ہیں۔