ایران کی بحری طاقت میں ایک اور جنگی جہاز کا اضافہ ہوگیا۔دفاعی بیڑے میں ‘شہید رود’ کی شمولیت سے خلیج فارس میں دفاعی نظام مزید مضبوط ہوگا۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ جنگی جہازشہید رود بحری آمدورفت کےراستوں اور آئل ٹینکرزکی حفاظت کرےگا۔
جنگی جہاز کے بحری بیڑے میں شامل کئے جانے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آج ہمارے لئے یہ ایک تاریخی دن ہے سپاہ پاسداران کی بحریہ کی تقویت اور پیشرفت کے تعلق سے ہم جس چيز کا مشاہدہ کر رہے وہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی حکمت عملی اور بابصیرت قیادت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہماری طاقت کو مضمحل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے خود سیاسی، سماجی،معاشی اور فوجی لحاظ سے بڑی تیزی کے ساتھ زوال پزیر ہورہے ہیں۔