آرمی چیف کی مصر کے سفیر سے  ملاقات

141

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصر کے سفیر سے  ملاقات کی، جس میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

ملاقات میں  مصر کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ہے۔