“کورونا وائرس پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتی ہے”

124

جان لیوا وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافے کے باعث معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ یہ وباء پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتی ہے.

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وباء پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اس لیے ہمیں اپنے رویے اور میل جول میں احتیاط برتنا ہوگی.

انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ہزاروں شادیاں ہورہی ہیں، خوشی میں لوگ گلے مل رہے ہوتے ہیں، کورونا کو روکنے کے لیے ہم نے شادی بیاہ کی تقریبات کو آؤٹ ڈور کردیا ہے.

ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے جلسے منسوخ کردیے ہیں اور اسکولوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے.