گھر کے کوڑے دان سے غیر ملکی چھپکلی برآمد

238

امریکی شہر نیویارک میں پولیس نے مقامی خاتون کے کوڑے دان میں ایک جانور کے موجود ہونے کی شکایت کی جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔

جب پولیس نے کوڑے دان کا جائزہ لیا تو انہوں نے اُس میں ایک ایسی چھپکلی کو موجود پایا جو کہ عموماً امریکہ میں نہیں پائی جاتی۔ 

پولیس نے کے مطابق جب وہ وہاں پہنچے تو ڈریگن چھپکلی غیر متحرک تھی لیکن جب انہوں نے اُسے گاڑی میں رکھا تو وہ حرکت کرنے لگی۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ چھپکلی کی صحت مند حالت کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ چھکپلی پالتو ہے تاہم اس کے مالک کا ابھی تک پتہ نہیں لگ پایا ہے۔