بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کیلیے خوشخبری

188

بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ برطانیہ نے پاکستانی طلبا کے لیے اعلیٰ یونیورسٹیوں کے دروازے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کےدروازے پاکستانی طلبہ کے لیے کھلے ہیں اور چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبا برطانیہ کا انتخاب کریں۔

برطانوی حکام کے مطابق برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کےدروازے پاکستانی طلباکیلئےکھلے ہیں،پچھلے برس 5ہزار طلباکو برطانیہ کا ویزا دیا گیا تھا جو کہ ماضی کے مقابلےمیں 20 فیصدزیادہ ہے۔ کامیابی سےبرطانیہ کا ویزالینےوالےپاکستانی طلبہ کی شرح 93 فیصد رہی تھی۔

گریجویشن مکمل ہونے کے بعد نوکری کیلیےبرطانیہ میں دو سے تین سال قیام ممکن ہوگا۔برطانیہ اگلےسال موسم گرما میں گریجویٹ راوٹ کےنام سےاسکیم شروع کرےگا۔