پندرہ سال سے کم عمر کھلاڑی پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند

122

       پندرہ سال سے کم عمر کھلاڑی پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ۱۵ سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر پابندی عائد کردی

 آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق مرد اور خواتین کی ٹیموں میں کھلاڑی کی عمر کم از کم ۱۵ سال تک مقرر کی گئی ہے،علاوہ ازیں اس پابندی کا اطلاق انڈر۱۹ کی ٹیموں پر بھی ہوگا.

پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی نشوونما اور صلاحیتوں میں اضافے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ کرکٹ میں بہتری لائی جا سکے.اس فیصلے کا  اطلاق آئی سی سی کے ہر ٹورنامنٹ پر ہوگا.جبکہ غیر معمولی صورتحال میں کم عمر کھلاڑی کو کھیلانے سے پہلے آئی سی سی سے اجازت لینا لازم ہوگا.

یاد رہے کہ کم عمری میں انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز پاکستان کے حسن رضا کو حاصل ہے جنہوں نے   ۱۹۹۶ میں زمبابوے کے خلاف  ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا  اور اس وقت ان کی عمر ۱۴ سال ۲۲۷ دن تھی وہ آج کل فرسٹ کلاس کرکٹ کا حصہ ہیں.