فلسطینی اتھارٹی کی مقبوضہ مغربی علاقے میں دورے کی مذمت

159

فلسطینی اتھارٹی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں واقع وادی گولان کی پہاڑیوں پر یہودی آبادکاروں کی ایک بستی کے دورے کی مذمت کردی۔

مائیک پومپیو غرب اردن میں واقع کسی یہودی بستی کا دورہ کرنے والے امریکا کے پہلے وزیرخارجہ ہیں، جنہوں نے گزشتہ  روزمقبوضہ بیت المقدس کے نزدیک غرب اردن میں واقع شعاربنیامین انڈسٹریل ایریا میں ساگوٹ وائنرے کا دورہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے ان کی وہاں آمد کی بعض تصاویرجاری کی تھیں ۔

فلسطینی اتھارٹی نے امریکاکے غربِ اردن کی مصنوعہ برآمدات پر اسرائیل کا لیبل لگانے کے فیصلے کی بھی مذمت کی ہے۔

فلسطینی صدرمحمودعباس کے ترجمان نبیل ابورودینہ نے ایک بیان میں امریکی فیصلے کو بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی قراردیا ہے اور اس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا اسرائیل نوازی میں متعصبانہ اقدام قرار دے کرمسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو مغربی کنارے میں گولان کی پہاڑیوں کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ امریکی سفارتکار ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اس علاقے میں بننے والی مصنوعات کو ‘میڈ ان اسرائیل’ قرار دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔