پی آئی اے: دوران پرواز چائے، کافی پر پابندی عائد

120

قومی ایئرلائن نے دوران پرواز مسافروں کیلیے چائے یا کافی پر پابندی عائد کردی ہے، چائے یا کافی کے بجائے  پیک شدہ ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جائیں گے.  

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن نے مسافروں کے کھانے کے مینیو میں تبدیلی کردی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے کھانے کی سروسز میں تبدیلی کے حوالے سے منظوری بھی دے دی ہے.

پی آئی اے ترجمان کے مطابق ملکی سیکٹرزمیں صرف ٹھنڈے مشروبات پیش کیے جائیں گے، چائے یا کافی نہیں ہوگی، پروازوں میں چائے یا کافی کے بجائے ڈبے میں بند  مشروبات پیش کیے جائیں گے.

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعوی عرب سیکٹر کے لیے اسنیکس، کلب سینڈوچز، چکن پیٹیز، ایک کیلا اور بسکٹ جبکہ کابل اور خلیجی ممالک کی پروازوں میں صرف ہلکی پھلکی غذائیں یعنی اسنیکس پیش کیے جائیں گے.