دنیا کی طاقتور ترین دوربین کباڑ کی نذر

288

دنیا کی طاقتور ترین ریڈار دوربین کو کباڑ کی نذر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

امریکی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ پورٹو ریکو میں ارکیبو آبزرویٹری میں موجود 18 ایکڑ کی ریڈار دوربین کو فنی خرابیوں کے باعث اسکریپ کیا جائے گا۔

ٹیلی اسکوپ کو بجلی کے تاروں میں خرابی کی وجہ سے ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے اُسے دوبارہ فعال نہیں بنایا جاسکتا۔ لہٰذا اُسے اسکریپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ دنیا کی طاقتور ترین ریڈار ٹیلی اسکوپ ہے جس سے زمین کے قریب آبجیکٹ یعنی دمدار ستاروں اور شہابِ ثاقب کا سراغ لگایا جاتا تھا۔